ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال میں ٹریکٹرٹرالی پر لادا گیا گنّا  الٹ گیا۔ 5سالہ بچی ہوگئی ہلاک

ہلیال میں ٹریکٹرٹرالی پر لادا گیا گنّا  الٹ گیا۔ 5سالہ بچی ہوگئی ہلاک

Tue, 22 Dec 2020 20:56:21    S.O. News Service

ہلیال،22؍دسمبر(ایس او نیوز) گنّے کے کھیت میں فصل کی کٹائی کے بعد بڑی مقدار میں ٹریکٹرٹرالی پر گنّا لاد ے گئے گنّے کا ڈھیر اچانک الٹ گیا جس کے نیچے دبنے سے ایک پانچ سالہ بچی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

اس دردناک حادثے میں ہلاک ہونے والی بچی کی شناخت میگھنا شنکر لمانی کے طور پر کی گئی ہے جو کہ کوپل کی رہنے والی تھی۔ میگھنا کا باپ شنکر اپنےخاندان کےساتھ فصل کاٹنےکی مزدوری پر ہلیال آیا ہوا تھا۔بتایا جاتاہےکہ جس وقت ٹریکٹر پر گنا لادا جارہا تھا ، اس وقت میگھنا کھیت میں کھیل رہی تھی۔گنّے کاڈھیر جب الٹ گیا تو میگھنا اس کے نیچےدب گئی اور وہاں سے باہر نکل نہیں پائی۔ جب تک اس کو ڈھیر سےنکالا جاتا تب تک اس نے دم توڑ دیا تھا۔

اس معاملے میں ہلیال پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: